کھرڑ بزدار بوائز ہائی اسکول کوہِ سلیمان کی تالہ بندی، اساتذہ اور اسٹاف کی غیر حاضری نئے نسل کی مستقبل کو داؤ پر لگا دینے کے مترادف ہے۔ بی ایس او، کوہِ سلیمان

بی ایس او، کوہِ سلیمان ریجن

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوہِ سلیمان ریجن کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہیکہ کھرڑ بزدار اسکول دہائیوں سے بند پڑا ہے جبکہ اساتذہ مسلسل تنخواہ لینے کے باوجود اپنے بچوں کو پڑھانے کے غرض سے ڈیرہ غازی خان اور لورالائی میں مکین ہیں اور حکومت کی بے حسی آنے والی نسل کے مستقبل کو داؤ پر لگانے کی مترادف ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ تعلیم دشمن عناصر نے ایک سازش کے تحت طلباء کو تعلیمی پسماندگی میں دھکیلنے کے لئے اس عظیم تعلیمی منصوبے کے خلاف سازشیں کیے ہیں۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ اسکول کھرڑ بزدار کے نئی نسلوں کو روشنی کا چراغ عطا کر سکتا تھا مگر بدقسمتی سے اسکول زبوں حالی کا شکار بنا دیا گیا ہے۔

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ صرف یہی نہیں بلکہ بلوچستان ضلع رکنی میں درجنوں سرکاری اسکول بند پڑے ہیں اور بہت سے اسکول اساتذہ سے محروم ہیں۔ بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے ضروری ہے کہ تمام تعلیمی اداروں کو فعال کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.