بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اوتھل زون کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی اسکول کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین ظریف رند اور مرکزی کمیٹی کے رکن فرید مینگل نے تنظیم سازی اور سیاسی اصطلاحات کے سیشنز پر لیڈآف دی۔

رپورٹ: سنگت زکریا شاہوانی پریس سیکریٹری اوتھل زون۔

بی ایس او اوتھل زون کی جانب سے لسبیلہ یونیورسٹی آف واٹر ایگریکلر اینڈ میرین سائنسز میں بی ایس او کے چیئرمین ظریف رند اور مرکزی ممبر کامریڈ فرید مینگل کی سربراہی میں ایک روزہ تربیتی اسکول کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی اصطلاحات پر سیشن اور ان کی اہمیت اور تنظیم کاری پر ورکشاپ شامل تھیں۔

تربیتی پروگرام کا آغاز قومی شہداء کے یاد میں دو منٹ کی خاموشی اور بعدازاں قومی ترانہ سے کیا گیا۔

پہلے پہل انسانی تاریخ اور بین الاقوامی تناظر کا مختصراً جائزہ لیا گیا اور ایک ربط قائم کرتے ہوئے پہلے سیشن کا آغاز ہوا، اور سیاسی اصطلاحات اور ان کی اہمیت پر سیر حاصل بحث کی گئی۔ جس میں مرکزی ممبر کامریڈ فرید مینگل نے لیڈ آف دی۔

بعدازاں سوال جوابات کا سلسلہ شروع ہوا جس پر ممبران کے سوالات کا تسلی بخش جوابات دیئے گئے۔

مختصراً وقفے کے بعد دوسرے سیشن کا آغاز کیا گیا جس میں بی ایس او کے چیئرمین ظریف رند نے تنظیم کاری اور لکھنے کے بنیادی اصول پر تفصیلی لیڈآف دی۔

تربیتی پروگرام کے اختتامی خطاب میں چیئرمین ظریف رند نے بی ایس او اوتھل زون کو کامیاب تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی اور اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بی ایس او ایک کیڈر ساز ادارا ہے اور سیکھنے کے اس عمل کو آئیندہ بھی برقرار رکھتے ہوئے آگے کے لائحہ عمل طے کیے جائیں اور اپنے عزائم پر کمیٹیڈ رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.