بی ایس او شال زون کی طرف سے تسلسل قائم رکھتے ہوئے ” سیاسی و انقلابی رویوں” کے موضوع پر سلسلہ وار اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا۔ جس میں تنظیمی ساتھیوں نے حصہ لے کر اپنی بہترین کنٹریبوشن دی اور موضوع پر سیر حاصل بحث رکھی۔

رپورٹ: بی ایس او، شال زون

آج بی ایس او شال زون نے بروز جمعہ، جامعہ بلوچستان میں مندرجہ بالا موضوع پر تواتر کے ساتھ اپنا دوسرا اسٹڈی سرکل انعقاد کرنے میں کامیاب ہوا۔ جس میں تنظیم کے مختلف اراکین نے بھرپور حصہ لے کر سیر حاصل گفتگو رکھی۔

ساتھیوں نے اسٹڈی سرکل کا آغاز کرتے ہوئے سیاسی و انقلابی رویوں کی مختلف سائنسی تعریفوں، رویوں کے ارتقاء و مراحل اور اثرات پر تفصیلی بات رکھی۔ مزید برآں، رویوں کی تشکیل و نشوونما کے پیچھے بنیادی کارفرما عوامل اور رویوں کے انفرادی اور اجتماعی شخصیت اور کیریکٹر پر اثراندازی کو بھی جامع انداز میں زیر بحث لایا، جو ساتھیوں کی دلچسپی کا باعث بنا۔ اس کے علاوہ، ساتھیوں نے سوال اور جواب کا سیشن بھی رکھا۔ جس میں کئی ساتھیوں نے مختلف سوالات رکھا اور مختلف ساتھیوں نے جوابات بھی دیے۔ جس سے مندرجہ بالا موضوع کے پیچیدہ پہلوؤں کو واضح کرتا گیا۔

چونکہ سیاسی رویے اپنی نوعیت اور وسعت کے حوالے سے ایک پیچیدہ اور وسیع ڈسکورس ہے۔ جس کا ایک سیشن میں احاطہ مشکل ہے۔ اس لیے، ساتھیوں نے اکثریتی فیصلے کی بناء اس موضوع پر مزید سرکلز رکھنے کا عہد و پیمان کیا۔

آخر میں، تنظیمی ساتھی بلاول بلوچ نے اسٹڈی سرکلز میں بطور سہولت کار تمام ساتھیوں کو اپنی پڑھائی لکھائی اور سیاسی و شعوری ڈیولپمنٹ پر تاکید کیا تاکہ بی ایس او کا کیڈرسازی مہم یا مشن کامیابی سے اپنے منطقی انجام کو پہنچ سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.