بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تربت زون کی جانب سے تین روزہ عطاءشاد لبزانکی مراگاہ میں ”بامسار لٹریچرز“ کے بینر تلے بک اسٹال منعقد

رپورٹ: بی ایس او تربت زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تربت زون کی جانب سے تین روزہ عطاءشاد لبزانکی مراگاہ میں بامسار لٹریچرز کے بینر تلے بک اسٹال منعقد جس میں مختلف قسم کے کتابیں نہایت ہی مناسب دام پر دستیاب تھے۔

تین روزہ عطاءشاد لبزانکی مراگاہ بلوچستان اکیڈمی تربت کی جانب آرگنائز ہوا جس میں طلبا، دانشور، ادیب، تاریخدان، استاد ہر مکتب فکر کے لوگ شریک تھے۔ تاریخ، سیاست، ادب سمیت مختلف موضوعات پر بحث و مباحثہ ہوا۔

بی ایس او کی جانب سے لگاٸے گٸے بک اسٹال سمیت لوگوں نے دوسرے تمام بُک اسٹالز سے جی بھر کے خریداری کی۔ اس فیسٹیول میں 35 لاکھ روپے کے کتابوں کی خرایداری کی گٸی جو کہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بلوچ قوم مجموعی طور پر علم دوست اور انسانیت دوست قوم ہے۔ کتابوں کی ایسی چاہت رکھنے والی قوم کو دنیا کی کوٸی بھی طاقت زیر نہیں کر سکتی۔

بی ایس او نے ہمیشہ کتاب کلچر کو پروان چڑھانے کی کوشش کی ہے اور آٸندہ بھی اسی طرح کتاب دوستی کو فروغ دینے اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.